کراچی(مطلوب حسین /اسٹا ف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے رواں سال9ماہ کے دورا ن کراچی میں 12لاکھ سے زائدچالانوں میں 97 کروڑ روپیوں سے زائد کے جرمانہ عائد کئے،جن میں موٹر سائیکل چلانے والوں پر 7لاکھ سے زائد چالانوں میں 41کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کئے ،آئندہ چند روز میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کے شہریوں پر اس سے کہیں زیادہ جرمانہ عائد ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں فیس لیس ای ٹیکیٹنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں یکم اکتوبر سےٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر چالان بنانابند کردیا ہے اور یکم اکتوبر سےشہر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کسی شہری کے خلاف کوئی چالان نہیں کیا جارہا ہے،تاہم 27 اکتوبر سے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور جرمانوں کے چالان بزریعہ ڈاک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے گھروں پر بھجوائے جائیں گے،ٹریفک پولیس نے رواں سال یکم جنوری سے30 ستمبر 2025 تک شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے مجموعی طور پر 12 لاکھ 4 ہزار 13 چالان کئے اور ان چالانوں کی مد میں 97 کروڑ 81 لاکھ 96 ہزار 850 روپے جرمانہ وصول کئے گئے ،ٹریفک پولیس ذرائع سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ موٹر سائیکل چلانے والوں کے7 لاکھ 4 ہزار 1سو 97 چالان کئے گئے جن سے41 کروڑ 74 لاکھ 7سو50 روپے جرمانہ وصول کیا گیا ،دوسرے نمبر پرمنی ٹرک گاڑیوں پر 1 لاکھ 29 ہزار 3سو48 چالان کئے گئے جن سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی مد میں13 کروڈ 24 لاکھ 7 ہزار 9سو روپے وصول کئے گئے ،تیسرے نمبر پر سوزوکی گاڑیوں پر 92 ہزار 2سو88 چالان کئے گئے جن سے 7 کروڑ 52 لاکھ 68 ہزار 8سو جرمانہ وصول کیا گیا ،اس کے بعد موٹر کار پر83 ہزار 818 چالانوں کی مد میں 8کروڑ 1لاکھ 41 ہزار 2سو ،اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے رکشوں پر65 ہزار 2سو8 چالانوں کی مد میں 9 کروڈ 21 لاکھ،50 ہزار 3سو روپے جرمانہ وصو ل کیا،دیگر چالانوں میں بسوں کے 6ہزار 7سو90 چالانوں پر 1 کروڈ 54 لاکھ13 ہزاور 9سو ،ڈاٹسن گاڑیوں کے 6 ہزار5سو68 چالانوں پر 68لاکھ54 ہزار 6سو ،ڈمپر گاڑیوں کے 29سو 35 چالانوں پر 54 لاکھ 92 ہزار 5سو،انٹر سٹی بسوں پر 5سو84 چالانوں کی مد میں 16 لاکھ 41 ہزار 9سو روپے ،جیپ گاڑیوں پر 6 ہزار 1سو 67 چالانوں کی مد میں 42 لاکھ 96 ہزار4سو ،منی بس وکوچز پر 29 ہزار 3سو62 چالانوں کی مد میں 3کروڈ 56 لاکھ 96 ہزار 3سو ،آئل ٹینکر ز پر 2 ہزار 1سو38 چالانوں کی مدمیں 40 لاکھ 76 ہزار 30،چنگچی رکشوں پر 5سو50 چالانوں کی مد میں 7 لاکھ 25 ہزار 5سو،ٹیکسی گاڑیوں پر 2سو8 چالانوں کی مد میں 2 لاکھ 78 ہزار 2سو ،ٹریکٹر گاڑیوں پر 1سو83 چالانوں کی مد میں 3 لاکھ 41 ہزار ،ٹرالر گاڑیوں پر 13 ہزار 9سو 18 چالانوںکی مد میں 2 کروڈ 12 ہزار 8سو ،ویگن ہائی لیکس گاڑیوں پر 9 ہزار 7 سو 64 چالانوں کی مد میں 1 کروڈ 45 لاکھ 36 ہزار 2سو اور واٹر ٹینکرز پر 6 ہزار 1سو 9 چالانوں کی مد میں 1 کروڈ 22 لاکھ 71 ہزار 8سو روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔