کراچی (نیوز ڈیسک) چینی دکاندار نے چار کروڑ روپے کی قیمتی چوڑیاں توڑنے والے ملازم کو معاف کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر سوزو میں ایک زیورات کی دکان کے نوجوان ملازم سے غلطی سے50چوڑیاں گر کر ٹوٹ گئیں، جن کی مالیت تقریباً چارکروڑ روپے (10لاکھ یوان) بتائی گئی۔ دکان کے مالک مسٹر چینگ نے بتایا کہ 30 سے زائد چوڑیاں مکمل طور پر ٹوٹ گئیں، جنہیں روسی نیفرائٹ پتھروں سے بنایا گیا تھا اور ان کی انشورنس بھی نہیں تھی۔