• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10لاکھ افغانوں کو پاکستان سے بے دخل نہ کرنیکی استدعا

‎پیرس(رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )حکومت پاکستان کو ایک انٹرنیشنل این جی او نے سروے رپورٹ بھجوائی ہے جس دس لاکھ افغانیوں کو پاکستان سے بے دخل نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا یہ خاندان ارپوں کی جائیدیں خرید کر کراچی ، لاہور گوجرانوالہ فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد میں رہائش پذیر بعض سیاسی لوگ و سرکاری افسران ان کو روزانہ بلیک میل کرکے ان سے کاروبار اور جائیدادیں حاصل کرنے کےلئے کوشاں ہیں جبکہ ان کے پاس شناختی کارڈ پاسپورٹ موجود ہیں اور گذشتہ پچاس سالوں یہاں آباد ہیں۔ آئے روز حکومت کی طرف جعلی دستاویزات پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کر یک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔اور جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ‎پہلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ منسوخ کیے اور ملزمان کو گرفتار کرکے جرمانہ کیا جائے گا۔ان اعلانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے این جی او نے لکھا کہ یہ لوگ باقائدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں بڑی بڑی مارکیٹوں کے مالک ہیں اور ذاتی رہائشیں خریدی ہوئی ہیں ان کو متاثر نہ کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید