ٹوکیو (عرفان صدیقی)جاپان کی نئی حکومت کا امریکا سے تعلقات مضبوط بنانے کا اعلان صدر ٹرمپ کے دورے سے قبل معاشی پیکج کی تیاری۔جاپان کی نئی وزیرِ اعظم سانائے تاکائچی کی قیادت میں حکومت نے امریکا کیساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ایک جامع معاشی پیکج کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس پیکج میں امریکی سویابین، پک اپ ٹرک اور دیگر مصنوعات کی خریداری شامل ہے، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ دورۂ جاپان کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام جاپان کی نئی حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد واشنگٹن کے ساتھ اقتصادی و دفاعی تعلقات کو وسعت دینا ہے۔