کراچی (نیوز ڈیسک) معمر افرا کا ہفتے میں ایک بار بھی 4 ہزار قدم چلنا موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔
تین دن یا اس سے زیادہ 4 ہزار قدم چلنے والی خواتین میں تمام وجوہ سے موت کا خطرہ 40 فیصد کم، ریسرچ میں 62 سال سے زائد عمر کی 13 ہزار 500 امریکی خواتین شامل، 10سال تک فالو کیا گیا۔
ماہرین کی رائے میں اصل اہمیت قدموں کی تعداد کی ہے، نہ کہ ہفتے میں کتنے دن ہدف حاصل کیا گیا۔
گارڈین میں شائع ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق کے مطابق بزرگ افراد اگر ہفتے میں صرف ایک یا دو دن بھی روزانہ کم از کم 4 ہزار قدم چلیں تو ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ تقریباً 26 فیصد کم ہو جاتا ہے جب کہ دل کی بیماری سے موت کا خطرہ 27 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
یہ تحقیق 13ہزار 500 سے زائد امریکی خواتین پر کی گئی جن کی اوسط عمر 72 سال تھی اور جنہیں دس سال سے زیادہ عرصے تک فالو کیا گیا۔
نتائج سے ظاہر ہوا کہ جو خواتین ہفتے میں تین یا زیادہ دن یہ ہدف حاصل کرتی ہیں، ان میں تمام وجوہات سے موت کا خطرہ 40 فیصد کم تھا۔