اسلام آباد (طاہر خلیل ) الیکشن کمیشن میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے سیاسی اتحاد رجسٹرڈ کروانے کی درخواست سے متعلقہ جماعتوں نے لاتعلقی کا اظہار کردیا،تحفظ آئین پاکستان کے نائب چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ یہ درخواست ہمارے لئے حیران کن ہے۔ الیکشن کمیشن نے فرانزک کرانے کا آرڈر دے دیا۔ دوران سماعت امن تحریک ، فلاحی تحریک اور ویلفیئر پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی ۔ ممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسی کی سماعت کی ۔پاکستان امن اور فلاحی تحریک کے صدر نے الیکشن کمیشن بینچ کو بتایا انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے اتحاد رجسٹر کرنے اور انتخابی نشان کے اجرا کی درخواست نہیں دی ۔ الیکشن کمیشن کا نوٹس ملا تو ہم خود پریشان ہو گئے ۔ درخواست پر ہمارے دستخط نہیں۔