• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل قتل کیس، چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیر کو سپریم کورٹ میں طلب

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو وکیل قتل کیس میں پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی پر کیس کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف لینے کیلئے درخواست گزار کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہوتا ہے، ان کو کہیں کہ وہ خود عدالت میں پیش ہوں۔جسٹس مظاہر نقوی نے سوال کیا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی آج پیش ہو سکتے ہیں؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ آ جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید