• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6 سو ارب ڈالر سے زائد ہوگئے

کراچی(نیوز ڈیسک) ریزرو بینک آف انڈیا کے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 14 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں بھارت کے غیرملکی زرمبادلہ (فاریکس) کے ذخائر12.74 ارب ڈالر سےبڑھ کر609.02 ارب ڈالر ہوگئے۔

 اس سے قبل14 جولائی کو، آر بی آئی نے کہا تھا کہ 7 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں بھارت کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر1.229 ارب ڈالراضافے کے ساتھ596.280ارب ڈالر ہوگئے۔ 

عالمی ترقیات کی وجہ سے بڑے پیمانے پر دباؤ کے دوران بھارتی روپے کے دفاع کے لیے آر بی آئی کی جانب سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائراستعمال کرنے کی وجہ سے کمی آنے کے بعد بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر اکتوبر 2021 میں 645 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نےپہلے کہا تھاکہ 21 اکتوبر 2022کو غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 524.5 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید