• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت آئے نہ آئے، پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے،عطا تارڑ

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے بھارت آئے نہ آئے انکی اپنی مرضی ہے، پاکستان کو سو فیصد ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے،سیاست اور کرکٹ جب بھی مکس ہوئے تو ملک کی تباہی ہوئی ہے، پاکستان کو آئی سی سی کے فورم پر بھارت پر پریشر رکھنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں عطا تارڑ نے پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ اگر دشمن کو مات دینی ہے تو اسکے ہوم گراؤنڈ پر مات دیں، پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھارت سے بہتر ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ ہوتاتو لوگ کہتے ہیں کہ بابر بہتر کھلاڑی ہے، بھارت کے پاس شاہین آفریدی جیسا کوئی فاسٹ بولر نہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کھیل کا میدان کھیل کا میدان رہنا چاہیے، جنگ کا میدان نہیں بننا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید