وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں ’صحت مند غذا، تندرستی سدا‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر ریسٹورنٹ گاہک کو کھانے کی کیلوریز سے متعلق آگاہ کرے گا کیونکہ عوام کا حق ہے کہ انہیں پتہ ہو کہ کھانے میں کیا اجزاء شامل ہیں۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی سفارشات کے مطابق غذائیت کی معلومات درج کی جائیں گی، دل کی بیماری سے بچاؤ کے لیے ٹرانس فیٹی ایسڈ 2 فیصد تک محدود ہو گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ مہم کو تمام صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز سے مل کر پھیلایا جا رہا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں اسپتال ویران اور کھیل کے میدان آباد ہونے چاہئیں۔