• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کا دفعہ 370 سے پہلے سروسز آرڈنینس کے خلاف دائر عرضداشت کی سماعت سے انکار

نئی دلی (اے پی پی)بھارتی سپریم کورٹ نے دفعہ 370کیس سے پہلے سروسز آرڈیننس کے خلاف دائر دہلی حکومت کی دائر کردہ عرضداشت کی سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سروسز آرڈنینس کی فوری سماعت کی درخواست سینئر ایڈوکیٹ ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی نے اس وقت کی جب چیف جسٹس آئی ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں 3 رکنی بنچ نے کہا کہ وہ دہلی حکومت کی عرضی کو آئینی بنچ کے پاس بھیج رہا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ دفعہ370کے منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 2اگست سے روزانہ کی بنیاد پر گرے گی۔سینئر ایڈوکیٹ ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی نے دفعہ 370معاملے سے پہلے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ سرسز آرڈنینس معاملے کی سماعت کی اسدعا کی تاہم چیف جسٹس نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کے معاملے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید