• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظرریسکیو 1122 ہائی الرٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کی پیش گوئی کی وجہ سے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ کردیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ نے ہیڈ محمد والا، گرے والا چوک، قاسم بیلہ محمد پور گھوٹا اور جلال آباد شیر شاہ کے مقام پر ریسکیو فلڈ سیکٹرز کو ایکٹو کر دیا ہے۔ان تمام سیکٹرز میں کسی بھی ہنگامی/ سیلابی صورتحال سے بروقت نمبرد آزاما ہونے کے لیے کشتیاں اور سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کلیم اللہ کے مطابق رسکیورز ہمہ وقت ریکسیو ریلیف کیمپس میں موجود ہوں گے تا کہ سیلابی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔
ملتان سے مزید