• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد سجاد سے 70 لاکھ روپے، لیپ ٹاپ اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سٹی جلالپور کی حدود سے ظفر کے گھر سے سامان چوری ہو گیا، اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد نے شاہ رکن کی دکان سے نقدی اور سامان چوری کرلیا، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں نامعلوم افراد حمزہ سے موبائل فون جب کہ زہرہ بی بی سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، اسی تھانے کی حدود سے مسلح افراد سراج سے نقدی و سامان چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں یوسف کا موبائل فون چوری ہوگیا، اسی تھانے کی حدود سے سعید کا ایک لاکھ مالیت کا سامان چوری ہوگیا، دہلی گیٹ کے علاقہ سے حسنات کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، بوہر گیٹ کے علاقہ سے نجف کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے ماہ نور کا موبائل فون اور جلیل کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ چہلیک کے علاقہ میں نوسرباز کرم حسین سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا جب کہ مظفر آباد کے علاقہ اجمل کا سامان چوری ہوگیا۔
ملتان سے مزید