ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ کینٹ کے علاقہ سے سکول ٹیچر کو اغواکرلیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں، پولیس کو رشید نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی جو سکول ٹیچر ہے گھر سے سکول گئی مگر واپس نہ آئی، معلوم ہوا ہے کہ وہ سکول ہی نہیں پہنچی جسے نامعلوم افراد نے اغواکرلیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا رروائی شروع کردی۔