• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو گرفتار کرکے آج پیش کریں، الیکشن کمیشن کا IG اسلام آباد کو حکم

اسلام آباد (ایجنسیاں، نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نےتوہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا.

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ سابق وزیراعظم کو آج 10بجے کمیشن میں پیش کیا جائے، عدم پیشی پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے 

اسد عمر کے معاون وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ اسد عمر کمیشن کے سامنے پیش ہوتے رہیں حاضری سے استثنیٰ دیں، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ درخواست جمع کرا دیں

بعدازاں سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی گئیں، دوسری جانب وکیل قتل کیس میں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 اگست تک گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے پراسیکیوٹر بلوچستان کی شامل تفتیش کرنیکی استدعا مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چوہدری اور اسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی اور اسدعمر کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ 

الیکشن کمیشن نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی جی اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کریں۔

اہم خبریں سے مزید