• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تیار

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان اور ایران تجارتی تعلقات کو بڑھانے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے بشمول تکنیکی اور جرمانے سے متعلق مسائل کو حل کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کرنسی کے تبادلے کی جانب بڑھنے کے امکانات تلاش کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

 دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کا ایک اور شعبہ ثقافتی اور تاریخی مقامات کی سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ مذہبی سیاحت کو فروغ دے گا۔ 

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ بارٹر ٹریڈ، مرکزی بینکوں کے درمیان کرنسی کا تبادلہ اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن ممکنہ شعبے ہیں جن میں دونوں ممالک مہینوں اور سالوں میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ 

چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ ایران کے بعد دونوں ممالک اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں میں مطلوبہ میکانزم کے قیام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید