راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ ایس پی صدر کی قیادت میں ہونے والے مارچ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس ، ڈولفن سکواڈاور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے شرکت کی۔فلیگ مارچ تھانہ ریس کورس کے علاقہ پاسبان گراؤنڈسے شروع ہو کر کینٹ کی مختلف سڑکوںسے ہوتا ہوا واپس پاسبان گراؤنڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔