پشاور(کرائم رپورٹر)آرمی سٹیڈیم سے موٹر سائیکل چوری کرلی گئی جبکہ کوتوالی میں ایک شخص کو لوٹ لیا گیا ۔جانداد خان ولد ولی گل سکنہ تہکال بالا نے تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بتایا کہ وہ آرمی سٹیڈیم میں پیٹنگ کا کام کررہاہے اس نے اپنی موٹر سائیکل آرمی سٹیڈیم کے اندر کھڑی کی اور کام کے لئے چلا گیا واپس آیا تو موٹرسائیکل چوری ہو چکی تھی۔ ادھر تھانہ کوتوالی کی حدود میں رہزنوں نے سرفراز خان سکنہ شاہین مسلم ٹاؤن سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون سیٹ چھین لیا اور فرار ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔