راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نےمحرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے36علماء و زاکرین کے راولپنڈی ضلع میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔26علماء و زاکرین کی زبان بندی کی گئی ہے۔پابندی کی زد میں آنے والے علماء و زاکرین میں دیوبند،بریلوی ، سنی ، اہل حدیث اور اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھتے ہیں۔