• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر، منصوبے پر وفاق، سندھ مل کر کام کررہے ہیں، وزیراعظم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق، سندھ حکومت مل کر سیلاب متاثرین کیلئے 20لاکھ گھر بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، ایسا بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینا اولین ترجیح ہے جس سے مستقبل میں کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سندھ کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں اور مالکانہ حقوق دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حبیب بینک لمیٹڈ نے سیلاب متاثرین کیلئے سندھ کے دو اضلاع کے دو دیہات میں گھر بنا کر نیکی کاکام سرانجام دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وفاق، سندھ حکومت، ڈونرز کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، اس منصوبے سے سیلاب متاثرین کے دکھوں کا مداوا ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، صوبائی و وفاقی اداروں اور حکومت سندھ کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کوششوں کو سراہا۔ اس موقع وزیر اعظم نے متاثرین کو گھروں کے حصول پر مبارکباد دی۔ کمشنر حیدرآباد نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید