• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی دشمن بلوچستان کی ترقی چاہتے ہیں نہ سیاسی استحکام، شہباز شریف

گوادر / اسلام آباد(نمائندگان جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ گوادر اور بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے قرب وجوار کے ممالک میں بیٹھے ملک دشمن نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے اور یہاں پر سیاسی استحکام ہوں بلوچستان نے اپنی مرضی سے پاکستان میں شمولیت کافیصلہ کیا تھا ہمیں اس فیصلے کی تکریم اور تعظیم کرنی چاہئے ، بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی دوڑمیں لانا ہماری اولین ترجیح ہے، گوادر کو دنیا کی بہترین بندرگاہ بنانا چاہتے ہیں، گوادر بزنس سنٹر میں مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیکس اور گوادر یونیورسٹی کے طلبہ میں لیپ ٹاپس کی تقسیم اورمختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان بہادراوردلیربلوچوں، پختونوں، براہوی اوردیگراقوام کاصوبہ ہے جسے اللہ تعالی نے بے پناہ وسائل سے نوازاہےاس موقع پرآرمی چیف بھی موجود تھے،وزیراعظم نے کہا کہ 2013میں جب نوازشریف تیسری باروزیراعظم منتخب ہوئے تو بلوچستان اورگوادرکی ترقی وخوشحالی کیلئے احسن اقبال اوردیگروزراء کیساتھ ملکرعوامی نوعیت کے منصوبوں کی منصوبہ بندی کی جس مقام پرمیں آج کھڑاہوں اسی جگہ پرگوادرمیں پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی، ایران سے بجلی کی ترسیل، پنجگورسے ٹرانسمیشن لائن، پانی کی ٹریٹمنٹ اورصوبہ کیلئے کئی دیگر منصوبوں کیلئے کام کیاگیا،مگر گزشتہ 4برسوں میں کوئی کام نہیں ہوا ایک منصوبہ بندی کے ذریعہ ان منصوبوں پرکام نہیں ہوا،سی پیک کے تحت گوادرصنعتی زون، گوادرہسپتال، گوادر ائیر پورٹ اوردیگرمنصوبے چینی گرانٹ کے تحت مکمل ہونا تھے مگر ان منصوبوں کو ختم کردیا گیا،گزشتہ حکومت میں صوبہ کوبھلادیا گیاہے ہم نے بلوچستان کے عوام کی تقدیر کو بدلنا ہے،15ماہ کے دوران بے پناہ مشکلات کے باوجود ہم نے صوبہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کیاہے۔

اہم خبریں سے مزید