اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے ایگزم بینک نے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضے کو دو سال کیلئے رول اوور کردیا ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں قرضے اگلے دو مالی سال میں واجب الادا ہیں، قرض معاہدوں کی مدت میں 30 جون 2025 تک توسیع، پاکستان دونوں برسوں میں صرف قرضوں پرسود کی ادائیگی کریگا، وزیرخزانہ نے کہا کہ ایگزم بینک نے مالی سال 2024 کیلئے ایک ارب20 کروڑ ڈالر اور مالی سال 2025 کیلئے ایک ارب20کروڑ ڈالرکے قرضوں کورول اوورکیا ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان دونوں برسوں کے دوران صرف قرضوں پرسود کی ادائیگی کریگا۔جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام قرض معاہدوں کی مدت میں 21جولائی سے 30جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔