• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی پر تشدد، جج کی اہلیہ کو ضمانت ملنا افسوسناک ہے، معاون خصوصی وزیراعظم

لاہور،اسلام آباد (این این آئی، نمائندہ جنگ، جنگ نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی شزا فاطمہ خواجہ نے سول جج اسلام آباد کی گھریلو نوعمر ملازمہ پر تشدد کے کیس میں جج کی اہلیہ کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کا یہ واقعہ ناقابل برداشت ہے ، دوسری جانب کیپیٹل پولیس اسلام آبادنے سول جج کی اہلیہ کیخلاف 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس میں متاثرہ بچی اور اسکے والد کا بیان قلمبند کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شزا فاطمہ خواجہ اور چیئرمین چائلڈ رائٹس عائشہ رضا نے جنرل اسپتال لاہور میں تشدد کی شکار بچی رضوانہ کی عیادت کی،شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ابھی ہم نے بچی سے بھی ملاقات کی ہے بچی کی حالت ابھی بھی بہتر نہیں ، آکسیجن سپورٹ پر گئی ہیں یہاں انکا اچھا خیال رکھا جا رہا ہے بورڈ مسلسل جائزہ لے رہا ہے طبی امداد کی حد تک حالات ٹھیک جا رہے ہیں،یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے چاہے کوئی سیاستدان، بیوروکریٹ، جج، وکیل یا ڈاکٹر ہو یا سب سے طاقتور انسان، یہ ناقابل برداشت ہے،پنجاب کے ڈومیسٹک ورکرز بل کے تحت 15 سال سے کم عمر بچے کو گھر میں ملازمت پر رکھنا جائز نہیں ہے اس طرح پہلے ہی قانون ٹوٹ جاتا ہے بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں دشمن کی بچیوں کا بھی خیال رکھتے ہیں اور جنگ میں بھی بچوں اور عورتوں کا خیال رکھتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید