• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزار داتا گنج بخش کو غسل دینے کی تقریب، اسحاق ڈار، محسن نقوی شریک

لاہور(آئی این پی)حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے مزار کو غسل دینے کی 980ویں تقریب منعقد ہوئی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔سادہ مگر پروقار تقریب میں مزار حضرت علی ہجویری کو 50من عرق گلاب سے غسل دیا گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور محسن نقوی نے مزار پر چادر پوشی کی، اس موقع پر قومی وملکی سلامتی و استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ محسن نقوی اور اسحاق ڈار نے داتا دربار کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ داتا دربار کی توسیع کا کارنامہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا، 1999 میں نواز شریف کے دور میں بھی دربار کی توسیع کی گئی۔نگران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ حضرت داتا علی ہجویری کی تعلیمات ہمارے لئے روشن باب ہیں۔
اہم خبریں سے مزید