کراچی ( اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان تاریخ ساز معاہدہ ہوگیا۔ معاہدے کے تحت آئندہ چند سالوں کے لیے زمبابوے کرکٹ کا نیا مرکز قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور ہوگا۔ حال ہی میں زمبابوے میں منعقدہ کامیاب پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 8 باصلاحیت کھلاڑی ستمبر میں لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں مکمل تربیت حاصل کریں گے۔ زمبابوے انڈر 19 اور زمبابوے ویمنز کرکٹ اسکواڈزکے تربیتی کیمپ بھی لاہور میں ہونگے ۔ ہرارے میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کیا جائیگا۔ لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا کا کہنا ہے کہ اس معاہدے پر دستخط کرکے خوشی ہورہی ہے۔