ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے قبر کھود کر میت کی بے حرمتی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ،واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں قبرستان میں قبر کھود کر ایک میت کو باہر نکال کر دوسری کو رکھتے دکھایا گیا تھا، اس موقع پر لوگوں کی آپس میں تلخ کلامی بھی ہوئی اور 15 پر کال کی گئی۔