• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی کوشش ہے کہ سہولت کاروں کی مدد مل جائے، پرویز سندھیلہ

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین پیر سید اقرار شاہ منعقد ہوا جس میں مرکزی عہدے داران اور کارکنوں نے شرکت کی۔ شرکا میں صدر پرویز علی سندیلہ، جاوید بٹ پیارے، محمد یونس بٹ، محمد خورشید مغل، مہر وقاص چودری طارق، جاوید افتاب، حاجی عبدالقیوم سیکرٹری جنرل چوہدری فیصل منظور، محمد جاوید اقبال کھوکھر ہیڈ اف یوتھ عبدالباسط خان، محمد محسن وارثی، محمد شاہد مقصود،چوہدری سعید احمد شامل تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ چودری پرویز علی سندھیلہ نے عمران خان کے کیسز کی سستی پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا عمران خان اپنے ہی ہاتھوں سے کھودے گئے گڑھوں میں پھسل رہے ہیں، وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ پرانے سہولت کاروں سے مدد مل جائے، لیکن عمران کے جرائم کا فیصلہ ہوگا تب ہی ملک میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی فضا ہوگی۔ سیکرٹری جنرل چوہدری فیصل منظور نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف بغیر کسی جرم کے سیکڑوں پیشیاں بھگت چکے ان کے کیسز کو پہییے لگا کر مکمل گیا، اب عمران کے تو حقیقی کیسز ہیں جن کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے۔ دہشت گردی کی حالیہ لہرکی مذمت کرتے ہوے سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر نے کہا کہ دہشت گردوں کو واپس پاکستان میں آباد کرنے والوں میں عمران خان سرفہرست ہے ، اس تازہ لہر کا ذمہ دار بھی عمران ہی ہے۔ جاوید اقبال کھوکھر نے مزید کہا کہ پندرہ ہزار دہشت گردوں کو فاٹا میں آباد کرنے پر عمران خان کا احتساب ہونا چاہیے، جب بھی انتخابات آتے ہیں، انتخابی مہم کاآغاز ہوتا ہے، دہشت گرد پی ٹی آئی مخالف جماعتوں کو نشانہ کیوں بنانا شروع کردیتے ہیں، نوازشریف کی واپسی کا طوطی بول رہا ہے، وہ پاکستان میں دوبارہ وزیر اعظم بننے کے لئے جارہےہیں کیونکہ موجودہ حالات میں ملک کو بحرانوں سے صرف نوازشریف ہی نکال سکتا ہے۔ عہدیداران نے باجوڑ خود کش دھماکے میں جے یو آئی کے شہید کارکنوں کےلئے دعائے مغفرت کی۔

یورپ سے سے مزید