• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ سے اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دینا وقت کا تقاضا، شہباز شریف، سی پیک میں شمولیت کی پھر دعوت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور ترکیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہےکہ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس پر تیزی کے کام ہو رہا ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ اسٹرٹیجک تعاون کو مزید وسعت دیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو یہاں ترکیہ کے اشتراک سے تیارہ کردہ پی این ایس طارق ملجم کلاس کارویٹ جنگی جہاز کو پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ترک نائب صدر جودت یلماز مہمان اعزاز تھے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز کے ہمراہ لانچنگ کی۔ تقریب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد نیازی سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام نےشرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید