• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کافی لوگوں کو جانتا ہوں، عمر فاروق

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’جرگہ اسپیشل‘‘ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف بزنس مین عمر فاروق ظہور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کافی لوگوں کو میں جانتا ہوں بشمول عمران خان کو بھی میں جانتا ہوں، شہزاد اکبر ، فواد چوہدری ، علی زیدی اور کافی سارے جتنے بھی وزراء آتے تھے ،کعبہ ایڈیشن انہوں نے اس وقت کے وزیراعظم کو گفٹ کیا تھا جب وہ پہلی مرتبہ سعودی عرب گئے تھے،شہزاد اکبر کو پتہ تھا میں گھڑیوں کا شوقین ہوں کلکٹر ہوں،شہزاد اکبر نے مجھ سے کہا کہ فرح گوگی آپ سے ملیں گی اور ان کے پاس بڑی خاص چیز آئی ہوئی ہے،ہماری دور دور تک کوئی سیاست میں نہیں ہے نہ ہماری دلچسپی ہے سیاست میں آج بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے،جی بالکل سعودی حکام نےرابطہ ہوا تھا۔ انہوں نے تصدیق کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا کہ یہ واقعی آپ کے پاس ہے ۔گھڑی میں نے کہا بالکل ہے انہوں نے کہا اگر آپ بیچنا چاہیں تو بطور سعودی حکومت اس کو واپس لینا چاہتی ہے۔ میں نے کہا کبھی دینی ہوگی تو میں پیسے کے عوض نہیں دوں گا ویسے بھی دے سکتا ہوں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ابھی میرا پلان نہیں ہے اس گھڑی کو نہ ہی فروخت کرنے کا،مسلمانوں کو تسلی رکھنی چاہیے کہ یہ گھڑی کسی مسلمان کے پاس ہے کسی کافر کے ہاتھ نہیں گئی،مجھے 22سال ہوگئے دبئی میں رہتے ہوئے وہاں پر اپنا بزنس ہے ، وہاں کی رائل فیملی کے ساتھ میں کام کرتا ہوں ، بے تحاشہ ہمار ی انویسٹمنٹ یو اے ای میں بھی ہے ، افریقہ میں بھی ہے اور دیگر دوسرے ممالک میں بھی ہے اب ہم پاکستان میں بھی کافی انویسٹمنٹ کے لئے کمیٹڈ ہیں مجھے بنیادی طو رپر جو میری کمائی ہے وہ اپنے بزنس سے ہی ہے اورمیری فیملی بزنس فیملی ہے جی ناروے میں میرے والد صاحب اللہ ان کو جنت نصیب کرے سب سے پہلے بزنس مین تھے اسٹیبلش ہوئے 1970ء سے اور ہم شروع سے بزنس کرتے آرہے ہیں جی اور جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو بے تحاشہ کیسز مجھ پر بنے تو تو خود سمجھ نہ آئی کہ اوور نائٹ کیا ہوگیا ۔دبئی میں رئیل اسٹیٹ کا بزنس ہے کافی بڑا بزنس ہے اس کے علاوہ آئی ٹی میں ہمارا بزنس ہے کافی ساری اس سیکٹر میں ہماری انویسٹمنٹ ہے ۔ افریقہ میں ہم کافی کام کرتے ہیں پاور سیکٹر میں ، ایگری کلچر میں انویسٹمنٹ ہے ہماری ، انفراسٹرکچر پروجیکٹ ہیں ہمارے پاس اور مائننگ میں بھی ہم کام کررہے ہیں ۔ اور اسی سے میری آمدنی ہے اللہ کا بڑا شکر ہے۔

اہم خبریں سے مزید