کراچی (نیوزڈیسک )چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے 140سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں 40 گھنٹوں کے دوران ایک ماہ کی بارش برس گئی اور یوں شدید بارش نے 140سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔چینی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ڈوکسوری کے دوران بیجنگ میں 744.8 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے قبل1891 میں 609 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔چین میں شدید بارشوں سے کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں، شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال کا سامناہے۔