• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کی پاسداری سب سے زیادہ چیف جسٹس پر لاگو ہوتی ہے‘ وزیر قانون

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری سب سے زیادہ چیف جسٹس پاکستان پر لاگو ہوتی ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل مشاورت کے تحت بنایا گیا‘جمعرات کو فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں پاکستان بار کونسل کے بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ اس منصب پرمیری اولین ترجیح اپنی برادری کے مسائل کا حل بھی تھا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں دیکھا گیا کہ سربراہ ادارے کا آیا اور سب کچھ اوپر نیچے ہوتا رہا، پارلیمنٹ میں بل پیش ہوئے ہیں، ابھی بہت کام پڑا ہے۔

اہم خبریں سے مزید