• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں شدت پسندی بڑھی، پاکستان میں کم ہوگئی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ممکن ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ انڈیا میں شدت پسندی بڑھ گئی پاکستان میں کم ہوگئی ہے.

مودی حکومت پاکستان کا نام لے کر سیاست کرتی ہے اس وقت آفیشلی مذاکرات شروع نہیں کرسکتی.

مظہر عباس نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاک بھارت مذاکرات کے امکانات بہت کم ہیں، انڈیا میں شدت پسندی بڑھ گئی پاکستان میں کم ہوگئی ہے، نواز شریف نے اپنے دور میں بھارت سے تعلقات اچھے کرنے کی کوشش کی۔

اہم خبریں سے مزید