ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہبازشریف سے ملتان ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری سعد خورشید خان کانجو اور سید بابر حسین شاہ نے ملاقات کی ، میاں حمزہ شہباز نے سعد کانجو سے ملتان ڈویژن کے حوالہ سے گفتگو کی ، اس موقع پر میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جا رہے ہیں انہیں دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی،کیونکہ عوام انکے ساتھ ہیں نواز شریف آئیں گے سی پیک مکمل ہوگا اور خوشحالی آئے گی۔