• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل متھرا الیکشن تحریک انصاف جیتے گی،عمران سالارزئی

پشاور ( جنگ نیوز )تحصیل متھرا چیئرمین الیکشن میں تحریک انصاف کی یقینی کامیابی حقیقی آزادی کا پہلا قدم ثابت ہوگا موجودہ نگران حکومت جو پی ڈی ایم کا بی ٹیم ہے کا ون پوئنٹ ایجنڈا ہے کہ کوئی بھی پارٹی الیکشن جیتے مگر پاکستان تحریک انصاف ہار جائے مگر اللہ کے فضل اور عوام کے سپورٹ سے انشاءاللہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے یہ سیٹ جیتے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے نائب صدر و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے متھرا میئر الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم کے دوران لوگوں سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پرملک رومان ،ہنر خان، جاوید اقبال، اختر گل، چیئرمین ظفر چیئرمین ناصر خان، نائب چیئرمین عباد، رحمت شہ، اور کارکنان این سی 54لکڑئی اور وی سی 44لکڑئی موجود تھے۔ عمران خان سالارزئی نےکہا کہ موجودہ نگران حکومت کے زیر نگرانی شاف شفاف انتخابات کا ہونا اگر چہ ناممکن ہے مگر ہم الیکشن کمیشن کے بھروسے انتخابات لڑ رہے ہیں کہ وہ نگران حکومت کے کسی بھی ممکنہ مداخلت کو روکے گی اور انتخابی عمل کو صاف و شفاف بنانے کےلئے اپنے تمام آئینی اختیارات کا استعمال کریگی۔
پشاور سے مزید