پشاور(جنگ نیوز)ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیق خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالباری نے شوگر کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مردان کا دورہ کیا اورشوگر کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مردان میںزرعی تحقیقی سرگرمیوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ادارہِ کے پرنسپل ریسرچ آفیسرز اور ریسرچ آفیسرز نے شرکت ۔ اس موقع پر ادارہِ کے پرنسپل سید اصغر علی نے انسٹی ٹیوٹ میں جاری زرعی تحقیقی سرگرمیوں،درپیش مسائل اور سائنسدانوں کے تحقیقی تجربات و مشاہدات کے بارے ڈائریکٹر جنرل کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گنے کی بہترین اور اعلیٰ پیداوری اقسام پیدا کرنے کے لئے موجودہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے تجربات کوگنے کے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے اور ان کے مسائل حل کرنے کا موجب بنائیں اور تجربات میں مزید بہتری لائیں تاکہ پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوسکے اور اس طرح نہ صرف زمیندارطبقہ کو فائدہ ہوگا بلکہ صوبے کی معیشت پر کافی اچھا اثر پڑیگا۔