• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم کا اعلان نواز شریف سے حتمی مشاورت کے بعد ہوگا

اسلام آباد (صالح ظافر) نگراں وزیر اعظم کے لیے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم شہباز شریف کا امیدوار کون ہوگا، اس راز کا اعلان وہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے حتمی مشاورت کے بعد کریں گے۔

 اگلے ہفتے کے وسط میں شہباز کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کے لیے مشورہ دینے سے قبل مشق مکمل کر لی جائے گی۔

 میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ حکومت میں شامل حکمران اتحادیوں نے صورتحال کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے شہباز شریف کو اپنی مرضی کا نگران نامزد کرنے کا اختیار دیا ہے۔ 

اس پیشرفت سے بخوبی آگاہ ذرائع نے بتایا کہ یہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم کو اختیارات سونپنے کا سوال نہیں ہے لیکن نگران کے لیے نام تجویز کرنا ان کا استحقاق ہے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ یقیناً یہ صرف ایک ہی نام ہوگا اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو اس پر کسی بھی طرح سے کوئی اختلاف نہیں ہوگا۔

 ذرائع نے یاد دلایا کہ نواز شریف پہلے ہی ان لوگوں سے مشاورت کر چکے ہیں جن سے انہیں لازمی طور پر مشاورت کرنا تھی جن میں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، سردار اختر مینگل اور ڈاکٹر خالد مقبول شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید