ملتان(سٹاف رپورٹر) 76واں یوم آزادی شان و شوکت سے منانے کے لیے ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی کی زیر صدارت میوزیم میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر رشید احمد ارشد و دیگر افسران نے شرکت کی، پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ ڈائریکٹر میوزیم نے کہا کہ ہر سال کی اس برس بھی یوم آزادی ملی جوش و خروش اور نئے عزم و ولولہ کے ساتھ منایا جائے گا۔