• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان بار پاکستان بھر میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے دی گئی چائے کی تقریب سے چیف جسٹس لاہو ر ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بار ایک تاریخی اور پاکستان بھر کی بارز میں ایک  ممتاز مقام رکھتی ہے، ملتان کے وکلا نے ہمیشہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا میں اس خطہ کا نام روشن کیا ہے ،تقریب میں مسٹر جسٹس علی ضیاء باجوہ،صدر رانا آصف سعید،جنرل سیکرٹری مہر حسیب قادر،صدر ڈسٹرکٹ بار سید وحید رضا بخاری، سیکرٹری سید علی الطاف گیلانی،سابق گورنرملک رفیق رجوانہ،سابق صدرقمر الزمان بٹ،سابق جج حبیب اللہ شاکر،چئیرمین ڈرگ کورٹ محمد ناظم خان،نائب صدر ہائیکورٹ باررابعہ منال،جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار روبینہ رانا،فنانس سیکرٹری ہائیکورٹ بار محمد شریف کھیڑا،ممبر ایگزیکٹیورانا عمیق،ساجد میرالی، اسسٹنٹ اٹارنی پاکستان مہر اقبال سرگانہ، ندیم تارڈ،محمد اکرم، خالد فاروق، محمد حسین بابر،احمد گیلا،مرید حسین مکول،شیخ ارشد محمود،میاں شاہد ریاض،مہر ارشاد آرائیں، فرزانہ کوثر،دلدار برولہ، اسد ہراج،طارق مصطفے تگہ،ملک محمد ظفر اقبال،شیخ ارسلان ارشد اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید