ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے گزشتہ روز ملتان جوڈیشل کمپلیکس متی تل کا دورہ کیاجہاں انہوں نے سائلین، وکلا اورججز کیلئے ڈسپنسری کاافتتاح کیا، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات دینا ہی اصل انسانی خدمت ہے، انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکمل خان کوہدایات دیں کہ عدالتوں کے باہر سایہ دار درختوں کی تعداد میں اضافہ کروائیں۔