اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نئی مردم شماری پرعام انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کومستردکردیا ہے،سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن سے جاری اعلامیہ میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ نئی مردم شماری پر انتخابات کے انعقاد میں غیر آئینی تاخیر ہوگی،آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر عام انتخابات کرانا لازم ہے اور مقررہ وقت میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔