• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف لائرز فورم کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان( سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار ملتان میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ سے آئی ایل ایف پنجاب کی نائب صدر سارہ علی سید اور آرگنائزر جنوبی پنجاب خوش بخت خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے نام ڈکٹیٹر شپ قائم ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فی الفور رہا کیا جائے احتجاجی مظاہرہ میں عبدالستار ملک،محمد شہزاد جوئیہ،احتشام الحق اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید