راولپنڈی (جنگ نیوز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر ایم ٹو نارتھ کی جانب سے مقامی ایجوکیشن سسٹم پشاور روڈ کیمپس میں روڈ سیفٹی آگاہی لیکچرز کا انعقاد کیا۔ انسپکٹر فیصل ملک اور لیڈی آفیسر بینش علی نے طلباء کو ہیلمٹ کے استعمال اور قوانین پر عملدرآمد سمیت دیگر معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر پرنسپل ناصر محمود نے مرحلہ وار روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام منعقد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔