کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیئے وفاقی، صوبائی حکومت اور پولیس کو 3 ہفتوں میں نئی رپورٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا، درخواستوں پر سماعت پر عدالت نے پولیس رپورٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، عدالت نے پولیس کو پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور کشمیر سے لاپتا افراد کی کی تفصیلات حاصل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کیا کیا اقدامات کیئے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ لاپتہ شہری حیدر کا سراغ لگانے کے لیئے ایف آئی اے اور دیگر کو خط لکھ دیئے ہیں، عدالت نے شہری احمر بچلانی، خلیل الرحمنٰ اور دیگر کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔