پشاور (اے پی پی):چارسدہ پولیس کے ایس ایچ او تھانہ عمرزئی قیصر خان نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عمرزئی میں قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف کے احکامات پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔