• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کررہی ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کررہی ہے جس میں پاکستان میں امن کا قیام بہت ضروری ہے، تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں کو احتیاط سے کام لینا ہوگا، ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت دنیا بھر میں نفرت کی علامت بن چکی ہے، امریکا کی کوشش ہے کہ دیگر بڑی طاقتیں اس کا ساتھ دیں مگر چین اور روس نے واضح طور پر ساتھ دینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اس بات کا خطرہ بڑھ رہا ہے کہ موجودہ حالات نئی عالمی جنگ میں تبدیل نہ ہوجائے، انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلامی ملکوں کو امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایک پیج پر آنا ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید