• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کےدوران 6ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق رحمانیہ پھاٹک ڈسٹرکٹ گجرات کے قریب ملزم سے 3.6کلو چرس برآمد کر لی گئی۔حطار روڈ ہری پور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 300گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اے این ایف کے مطابق کراچی پورٹ پر سعودی عرب جانے والے کنٹینر سے 347500 عددی کل وزنی 240 کلو ٹراماڈول اور 49800 نیکسس کل وزنی 18.150کلو گولیاں برآمد کی گئیں۔اسلام آباد کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانیلے والے پارسل سے کشن کورز میں جذب 7.010 آئس برآمد کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید