• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں منگل کے روز پاکستان کی مسلح افواج اور ان کے حالیہ آپریشن ’غضبُ للحق‘ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی۔ ریلی کا آغاز نئے انتظامی بلاک سے ہوا، جو آزادی چوک تک گئی اور بعد ازاں واپس نئے انتظامی بلاک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی، مختلف کلیہ جات کے ڈینز، شعبہ جات کے صدور، اساتذہ، طلبہ اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومیپرچم اٹھا رکھے تھے اور "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ملک بھر سے سے مزید