ملتان ( سٹاف رپورٹر ) مقامی صنعتکار کاشف عمران عباسی نے کہا ہے کہ ویتنام اور ملائیشیا پاکستان میں وسیع سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں پر بالخصوص بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم ہوں، جلد ویتنام کے سٹیٹ وائس پریزیڈنٹ مسٹر یین پاکستان کا دورہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، اس موقع پر نعمان عباسی بھی موجود تھے، کاشف عمران عباسی نے مزید کہا کہ ہم نے ویتنام اور ملائیشیا کا دورہ کیا اور مختلف فیکٹریوں کا وزٹ کرایا گیا ،ہماری اولین ترجیح ہے کہ یہاں کے باصلاحیت نوجوانوں کو امپورٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے خصوصی طور پر آ گاہی دی جائے اور اس سلسلے میں آ گاہی ورکشاپس ،سیمینارز کا انعقاد کیا جائے۔