کراچی (این این آئی) شہر قائد میں رواں سال کے 7ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 80 سے زائد شہریوں کو قتل کردیا گیا جبکہ یکم جنوری سے 31جولائی تک16ہزار207شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری لیٹروں کے رحم وکرم پر ہے، رواں سال کے 7ماہ کراچی میں ہونیوالے جرائم کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے۔جس میں بتایا کہ رواں سال اب تک 52 ہزارسے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں ، یکم جنوری سے 31 جولائی تک 16 ہزار 207 موبائل فون چھینے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 7ماہ میں 33 ہزار 798 موٹرسائیکلیں اور ایک ہزار296کاریں چوری یا چھینی گئیں جبکہ اسی عرصے میں 80 سے زائد شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔