کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملائیشیا کے قونصل جنرل کراچی محمد یونس بن ابراہیم نے پاکستان کیساتھ معاشی تعاون کے فروغ کو اہم ترجیحات میں شامل قراردیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے باہمی تعلقات، پارلیمانی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور دوطرفہ روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے ملائیشین قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کی میزبانی میں منعقدہ ساتویں سی پی اے ایشیا ریجنل کانفرنس اور دوسری مشترکہ سی پی اے ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا ریجنل کانفرنس کے دوران ان کے پیش رو سے ملاقات کا ذکر کیا۔